ڈیزل نرخوں میں کمی کا فائدہ ریلوے مسافروں کونہ پہنچا

ڈیزل نرخوں میں کمی کا فائدہ ریلوے مسافروں کونہ پہنچا

قیمتوں میں دو ماہ میں 3بار کمی ،کرایوں میں کمی فی الحال ممکن نہیں:ترجمان

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ڈیزل نرخوں میں کمی کا فائدہ ریلوے مسافروں تک نہ پہنچ سکا ،نومبر سے جنوری تک ڈیزل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 27روپے 36پیسے کمی ہوئی، مگر کرایہ کم نہ ہوسکا، ڈیزل کی قیمتوں میں دو ماہ کے دوران 3 بار کمی ہوئی، اس کمی کا فائدہ ریلوے مسافروں کو نہ مل سکا، ذرائع کے مطابق 16نومبر 2025کو ڈیزل کی قیمت 284روپے 44پیسے تھی، نومبر سے جنوری تک مجموعی طور پر ڈیزل 27روپے 36پیسے سستا ہوا،ڈیزل سستا ہونے کے باوجود ریلوے کی جانب سے مسافر اور گڈز ٹرینوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی، ڈیزل کی قیمت بڑھنے پر کرایے فوری بڑھا دیئے جاتے ہیں مگر کمی پر ریلوے کی خاموشی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی نہ ہونے سے مسافر پریشان ہیں، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کے لیے کرایوں میں کمی فی الحال ممکن نہیں، ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مالی معاملات کے باعث کرایے کم کرنے پر غور نہیں کیا گیا۔،ریلوے نے گزشتہ کئی ماہ سے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں