شہر کے مختلف 20مقامات پر ڈور پنا کے اڈے فعال
ڈور کو شیشہ پاؤڈر کا مانجھا لگنے لگا ،بسنت کو مکمل محفوظ منائیں گے :ڈی سی
لاہور (عمران اکبر )لاہور میں بسنت کا معاملہ ،لاہور کے 20مقامات پر ڈور پنا کے اڈوں پر مانجا لگنے لگا ،کیمیکل مانجھے پر پابندی ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے راوی سمیت کوٹ لکھپت، گلشن راوی، داروغہ والا، شاہدرہ بند روڈ ،ٹھوکر نیگ ،چونگی امر سدھواور واہگہ سمیت دیگر مقامات پر ڈور پنا کے اڈے فعال کر دیئے گئے ، ڈور کو شیشہ پاؤڈر کا مانجھا لگنے لگا ،حکومت پنجاب نے کیمیکل مانجھے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،اس حوالے سے ڈور پینا کے مینوفیکچر محمد آصف نے بتایا کہ ڈور پر سادہ مانجھا لگایا جا رہا ہے ، اڈوں پر ڈور کی موٹائی نو پلائی رکھی جا رہی ہے ،دو پیس کا پنا مارکیٹ میں چار سے پانچ ہزارروپے کا فروخت کیا جائے گا ۔ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز ٹوانہ کا کہنا ہے کہ بسنت کو مکمل محفوظ طور پر منائینگے ‘18سال بعد بسنت کی بحالی شہریوں کیلئے بہترین تفریح ثابت ہوگی۔