بسنت پر فری ٹرانسپورٹ‘تعلیمی اداروں سے بسوں کی درخواست
شہریوں کو بسنت تقریبات تک محفوظ آمدورفت فراہم کرینگی‘حکام
لاہور(خبر نگار) حکومت پنجاب نے بسنت کو رنگا رنگ، محفوظ اور عوام دوست بنانے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے ، جس کے تحت بسنت کے موقع پر لاہور میں شہریوں کے لیے فری ٹرانسپورٹ سروس شروع کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور بسنت کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانا ہے ، جو حکومت پنجاب کی عوامی فلاح اور ٹریفک مینجمنٹ پالیسی کے عین مطابق ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ آفس نے اس سلسلے میں یونیورسٹیوں اور کالجز سے بسیں فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔ حکومتی منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 600بسیں حاصل کی جائیں گی، جن میں 500بسیں یونیورسٹیوں جبکہ 100بسیں کالجز سے لی جائیں گی۔ یہ فری بسیں لاہور کے مختلف مقامات پر کھڑی کی جائیں گی ۔