نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی

نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی

لاہور(آئی این پی )نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے شناختی ڈیٹا کے تحفظ اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ایک نئی اور اہم سہولت متعارف کرا دی۔

جسے شناختی کارڈ ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ کا نام دیا گیا ہے ۔نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ جدید ایپ ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو اپنے شناختی ڈیٹا پر مکمل اعتماد اور کنٹرول فراہم کیا جا سکے ۔ اس ایپ کے ذریعے شہری پہلی مرتبہ اپنے قومی شناختی کارڈ سے منسلک ڈیٹا کے استعمال پر خود نگرانی کر سکیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں