الحمرا میں جاری تھنک فیسٹ کے آخری روز 15سیشنز ہونگے
لاہور (آن لائن) الحمرا میں جاری تھنک فیسٹ (افکار ِ تازہ ) کے نویں ایڈیشن کے تیسرے روز آج مختلف موضوعات پر 15سیشنز اور چھ کتب کی تقریب رونمائی ہوگی۔
پاکستان کے مثبت عالمی کردار، سائنس اور سفارت کاری کے باہمی تعلق، تعلیم اور مہارتوں کی بہتری، انسانی خواہش اور شناخت، عالمی سلامتی کے بدلتے تناظر، صنفی اور سیاسی عدم مساوات، مقامی آوازوں کی اہمیت، مصنوعی ذہانت کے اثرات اور خواتین کے فن کے ذریعے مزاحمت اور بیانیے جیسے اہم موضوعات کو زیرِ بحث لایا گیا۔