کمشنر پیسی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

کمشنر پیسی کا سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

محنت کشوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

لاہور (این این آئی)کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر نے ریڈیالوجی، پیڈز نرسری، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو اور ان ڈور وارڈز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور مریضوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈیوٹی ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے محنت کشوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کمشنر سوشل سکیورٹی کو ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں ایچ آر، آٹو کلیو اور الٹراساؤنڈ مشین کی فراہمی کے احکامات جاری کیے اور ایم ایس کو جامع ڈیمانڈ تیار کر کے ہیڈ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور آؤٹ سورس ماڈل کے تحت جینٹری سٹاف رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں