عالمی یوم تعلیم پر تقریب کاانعقاد

عالمی یوم تعلیم پر تقریب کاانعقاد

لاہور(خبر نگار)عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول، ریٹّیگن روڈ لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور جناب نذیر حسین چھینہ نے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، اس کے مقاصد اور کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔تقریب کے دوران سی ایم مریم نواز نیکسٹ جین سٹیم لیبز پروجیکٹ کی انچارج مریم فاطمہ نے جدید تعلیم کے تقاضوں کے تحت ایس ٹی ای اے ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں