خلیل الرحمان قمرکیس :ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ

خلیل الرحمان قمرکیس :ملزمہ آمنہ عروج  کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ

لاہور( کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کیخلاف مقدمے میں ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے تحریری فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ ملزمہ کے شریک ملزم ممنون حیدر کی ضمانت نومبر 2025میں منظور ہوچکی ہے اور ملزمہ آمنہ عروج سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے ،عدالت نے آمنہ عروج کی تین لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے ،آمنہ عروج کے وکیل کے مطابق ملزمہ کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں