ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز کادورہ

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد  کا ریلوے ہیڈ کوارٹرز کادورہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا۔،

 وفد نے ریلوے افسران سے ملاقات کی اور ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،وفد نے پچھلے ہفتے کراچی سے روہڑی ریلوے لائن کا تفصیلی جائزہ لیا تھا ،وفد نے سی ای او ریلویز کو اپ گریڈیشن کے حوالے سے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا، فریقین نے اپگریڈیشن کی جزئیات طے کرنے پر اتفاق کیا، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل، جولائی میں گراؤنڈ بریکنگ ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں