بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 4ورکنگ گروپ تشکیل

بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 4ورکنگ گروپ تشکیل

صوبائی وزیر توانائی کا تمام اداروں کو مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) سانحہ کراچی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام ، پنجاب کے شہریوں کو محفوظ کرنے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس ،صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی ،کمشنر لاہور مریم خان، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ، لیسکو چیف رمضان بٹ نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ،لاہور میں بجلی کی تقسیم کے نظام اور حفاظتی خطرات کا تفصیلی جائزہ ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر غور و خوض کیا گیا، صوبائی وزیر توانائی نے 04 ورکنگ گروپ تشکیل دیدئیے ، کور گروپ ، مانیٹرنگ گروپ، کیبل اینڈ انٹرنیٹ سروس گروپ اور کنزیومر اینڈ کمرشل گروپ شامل ،صوبائی وزیر توانائی کا تمام اداروں کو مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت ،صوبائی وزیر توانائی پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس میں کہا کہ ورکنگ گروپس کے ساتھ سوشل میڈیا گروپ بھی بنایا جارہا ہے ،چاروں گروپ 26 جنوری تک محکمہ انرجی میں اپنی حتمی تجاویز پیش کریں گے ۔27 جنوری کو سٹیئرنگ کمیٹی اسکی سکروٹنی کرے گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی 28 جنوری کو وزیراعلیٰ کو ایکشن پلان پیش کرے گی ،لاہور میں قائم پرانی مارکیٹوں کو ترجیح دینی ہوگی ،لاہور میں بجلی کے محفوظ انفراسٹرکچر کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں