درجنوں ہائی سکولوں میں لیبز غیر فعال ، عملی تعلیم متاثر

درجنوں ہائی سکولوں میں لیبز  غیر فعال ، عملی تعلیم متاثر

لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی کے باعث شہر کے 167 سرکاری ہائی سکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز فنکشنل نہیں ہیں۔

ان سکولوں میں سائنس مضامین کے ساتھ میٹرک کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد ہزاروں میں ہے ، جو عملی سہولیات نہ ہونے کے باعث شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سے لیبز غیر فعال ہونے کی وجوہات باقاعدہ طور پر طلب کر لی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں