ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کے حکومتی دعوے غلط:وائی ڈی اے
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداران کی جانب سے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔
پریس کانفرنس سے صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب نیازی ودیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی کے حکومتی دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہسپتالوں میں بتائی گئی ادویات کا پانچ فیصد بھی موجود نہیں۔ میو ہسپتال، سروسز ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال سمیت کسی بڑے ہسپتال میں بنیادی ادویات دستیاب نہیں۔