لائن سپرنٹنڈنٹ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث لیسکو اہلکار گرفتار لرلیا ، ملزم محمد اقبال بھٹی لیسکو سب ڈویژن آفس راوی روڈ میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو شکایت کنندہ سے 50000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔