مریدکے : لکڑی کی دکان میں آتشزدگی ،4 افراد جھلس کر زخمی
مریدکے (نمائندہ دنیا) مریدکے سٹی محلہ کینال پارک میں ایک لکڑی کی دکان پر کام کے دوران سردی سے بچا¶ کے لیے آگ جلانے کے دوران چار افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں میں تین باپ بیٹا اور سات سالہ پوتا عریش شامل ہیں جبکہ ایک دکان پر کام کرنے والا کاریگر رحمت بھی متاثر ہوا۔زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تین مریضوں باپ، بیٹے اور سات سالہ بچے کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔ بچے کی ٹانگیں اور چہرہ جلنے سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔