چونیاں: دھاتی ڈور تیار کرنے والے 3 ملزم گرفتار

 چونیاں: دھاتی ڈور تیار  کرنے والے 3 ملزم گرفتار

قصور،الہ آباد (نمائندگان دنیا) پولیس تھانہ صدر چونیاں نے دھاتی ڈور تیار کر کے قصور اور دیگر اضلاع میں سپلائی کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

 پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گا¶ں بکن میں فصلِ بانس کے اندر قائم خفیہ اڈے پر چھاپہ مار کر دھاتی ڈور تیار کرنے والے ملزموں اسلم سکنہ بھسرپورہ، الیاس اور آصف ساکن لاہور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزموں کے قبضے سے 12 عدد چرخیاں، تیار دھاتی ڈور اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران پانچ دیگر ملزم عمران، عرفان، رانا ڈوگر، افتخار اور خلیل فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں