الہ آباد: آوارہ کتے کے حملے میں 12 سالہ بچہ شدید زخمی
الہ آباد، تلونڈی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار) الہ آباد کے نواحی علاقے مستوال میں آوارہ کتے کے حملے میں 12 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔
متاثرہ بچے کی شناخت فیصل افضل کے نام سے ہوئی ہے ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ بچے کے والد افضل نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کے مستقل سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔