بی آئی ایس پی ڈیوائس سنٹر پر مبینہ کٹوتی پردوبارہ تصادم، متعدد زخمی

 بی آئی ایس پی ڈیوائس سنٹر پر مبینہ  کٹوتی پردوبارہ تصادم، متعدد زخمی

تلونڈی (نامہ نگار) بی آئی ایس پی ڈیوائس سنٹر پر رقم میں مبینہ کٹوتی کے معاملے پر دوبارہ پرتشدد تصادم ہوا، جس کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ارزانی پور میں دونوں فریقین کے درمیان ڈنڈے اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا، جس کے نتیجے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او قصور کے حکم پر دو نامزد اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں