پتوکی:پرانی منڈی سے 10 جواری گرفتار
پتوکی (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے پرانی منڈی میں جوا کے اڈے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے جوا کھیلنے کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔گرفتار ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔