قصور:لاکھوں کے موبائل فونز ریکور
قصور (نمائندہ دنیا) ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خاں کی ہدایت پر انچارج آئی ٹی محمد ریاض کی سربراہی میں آئی ٹی برانچ نے ای گیجٹ ایپ کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے چوری اور گمشدہ ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز ریکور کر لیے ۔
ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاءالحق نے ڈی ایس پی لیگل-II شیخ فیاض احمد کے ہمراہ ریکور ہونے والے تمام موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کیے ۔