گھریلو ناچاقی پر نوجوان کا زہریلی گولیاں کھاکر اقدام خودکشی
قصور(نمائندہ دنیا) پتوکی کے نواح میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر موت کو گلے لگانے کی کوشش کی۔
تفصیل کے مطابق کرم آباد حبیب آباد کے رہائشی 30سالہ عمر حیات ولد امانت علی نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر علاج معالجہ کے لیے جناح ہسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔