سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے میٹرز تبدیل کرنے کی منظوری
خراب گرین میٹرز پر دو ماہ تک اوسط ایکسپورٹ یونٹس چارج کرنے کی ہدایاتتمام کمپنیاں دو ماہ کے اندراندر بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز تبدیل کرنیکی پابند
لاہور( این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی منظور کر لی گئی۔ نیپرا نے جلنے اور خراب ہونیوالے گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دیدی،خراب اور جلنے والے گرین میٹرز پر دو ماہ تک اوسط ایکسپورٹ یونٹس چارج کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نیپرا نے گزشتہ سال کی بنیاد پر دو ماہ تک ایکسپورٹ یونٹس پر ریلیف دینے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔نیپراکے مطابق تمام کمپنیاں دو ماہ کے دوران بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پابند ہوں گی۔خراب اور جلنے والے میٹرز کو اتار کر لیبارٹری بھجوایا جائے گااورلیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں ایکسپورٹ شدہ یونٹس کو مزید ایڈجسٹ کیا جائے گا۔