ینگ ٹیلنٹ، نئے فیشن ڈیزائنرز کیلئے فیشن شو اختتام پذیر
جدید اور تخلیقی ڈیزائنز نے شرکا اور ناظرین کو بے حد متاثر کیا
لاہور (دی رپورٹر )لاہور میں منعقد ہونے والا فیشن شو نہایت کامیابی اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جہاں ینگ ٹیلنٹ، نئے فیشن ڈیزائنرز اور نوجوان نسل نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان فیشن انڈسٹری کو آگے لے جانے کا واضح پیغام دیا۔فیشن شو میں پیش کیے گئے جدید اور تخلیقی ڈیزائنز نے شرکااور ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ نوجوان ڈیزائنرز نے اپنے منفرد آئیڈیاز، نت نئے سٹائلز اور پاکستانی ثقافت کی عکاسی کرتے ملبوسات پیش کر کے ثابت کیا کہ پاکستان کا فیشن ٹیلنٹ کسی سے کم نہیں۔ایونٹ میں شریک آنے والے فیشن شوز کی خواتین ماڈلز اور فیشن ڈیزائنرز کا کہنا تھا کہ ایسے پلیٹ فارمز پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیشن شو نوجوانوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے جہاں وہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں بلکہ اپنے والدین اور معاشرے کا اعتماد بھی حاصل کر رہے ہیں۔