ضلع خوشاب میں پہلی بار فارن ایج کنسلٹنٹ پروگرام کا آغاز

ضلع خوشاب میں پہلی بار فارن  ایج کنسلٹنٹ پروگرام کا آغاز

خوشاب (نمائندہ دُنیا)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے اپنے صاحبزادے چوہدری معاذ رضوان رندھاوا کے ہمراہ عوامی فلاح کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ضلع خوشاب کی تاریخ میں پہلی بار \"فارن ایج کنسلٹنٹ پروگرام\" کا افتتاح کر دیا ہے ۔

افتتاحی تقریب ایک مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر اوڈ راجپوت ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری محمد رفیق اوڈ، ضلع خوشاب کی سیاسی و سماجی شخصیات، انجمن تاجران، مختلف کالجز کے پرنسپلز، اسکولز ایسوسی ایشنز، کار ڈیلر اور پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشنز، ضلع کے معتبر صحافیوں، علمی و ادبی شخصیات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رضوان مختار رندھاوا نے کہا کہ یہ پروگرام ضلع خوشاب کے نوجوانوں کے لیے بیرون ملک تعلیم اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں