سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی شاہ پور سید ماجد علی شاہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کی محفل

سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی شاہ پور سید  ماجد علی شاہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کی محفل

شاہ پور (نمائندہ دنیا)سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی شاہ پور شہر سید ماجد علی شاہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے شاہ پور سٹی میں ایک بڑی دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، قانونی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے پیر ابوبکر شاہ ہاشمی نے کہا کہ موت زندگی کی سب سے بڑی اور ناقابلِ تردید حقیقت ہے ، یہ دنیا عارضی ہے اور ہم سب یہاں امتحان کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موت کے بعد انسان کے لیے صرف اس کے اعمال باقی رہ جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ زندگی نیک اعمال، اچھے کردار اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کے مطابق گزاری جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں