آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

 آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے 4 ملزم گرفتار

آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالے 4 ملزم گرفتار خفیہ اطلاع پر کارروائی ،سامان برآمد،ملزموں کیخلاف مقدمات درج

شاہ پورصدر (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ جھاوریاں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسامہ، سیف الرحمن، کامران اور عبد الرحمن کو دھر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں پٹاخے ، شرنائیاں اور دیگر آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان یہ سامان شبِ برات اور دیگر تقریبات کے موقع پر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ تھانہ جھاوریاں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ برآمد شدہ سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں