پنجاب یونیورسٹی : عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی : عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ

لاہور(سیاسی نمائندہ)وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام حج 2026 کے عازمین کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں لاہور اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے عازمینِ حج کے لیے تربیتی ورکشاپ فیصل آڈیٹوریم پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔

تربیتی ورکشاپ میں وزارتِ مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر عزیز خان اور مفتی محمد احمد مدنی نے عازمین کو انتظامی امور اور مناسکِ حج سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ مقررین نے عازمین کو حج کے دوران درپیش عملی مسائل، سفری امور اور مناسک کی ادائیگی کے درست طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا۔عازمینِ حج کی بہتر رہنمائی کے لیے ورکشاپ کے مقام پر پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمۂ صحت کے سٹالز بھی قائم کیے گئے، لاہور میں پہلے مرحلے کی تربیتی ورکشاپ کا کل آخری روز ہوگا، جبکہ ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر تربیتی ورکشاپس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ دوسرے مرحلے کی تربیت کا آغاز رمضان المبارک کے بعد ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں