چودھری رحمت علی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا 70 فیصد کام مکمل
لاہور(سٹاف رپورٹر)چودھری رحمت علی ہسپتال ٹاؤن شپ لاہور جو دہائیوں سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے، میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ منصوبے کے حوالے سے ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروقار تقریب میں شہر کی علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہسپتال کی تزئین و آرائش اور جدید سازی کا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور اب تک 70 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔