پنجاب حکومت 5 ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب

پنجاب حکومت 5 ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب

5ہزار بیٹیوں کے گھر آباد ہونے جا رہے :وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت

لاہور (آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت صرف 3 فروری سے 16 فروری کے مختصر عرصے میں 5 ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہے ۔تفصیل کے مطابق جون 2026 کا ہدف رمضان سے قبل ہی حاصل ہونے جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا۔ سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ ہزاروں غریب والدین کا بوجھ کم کرنے کیلئے 5 ہزار بیٹیوں کے گھر آباد ہونے جا رہے ہیں۔
فروری کے صرف 13 دنوں میں بقیہ 3040 اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف پورا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے فیز میں 1960 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں چکی ہیں۔دھی رانی پروگرام صرف مسلمان نہیں، ہندو، کرسچن اور ہر مذہب کی بیٹیوں کے لیے برابر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر بیٹی ہماری بیٹی ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلاحی ویژن عملی شکل اختیار کر گیاہے ۔ پورے پنجاب میں رواں مالی سال کی اجتماعی شادیوں کا دوسرا فیز 3 فروری سے شروع ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں