لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر جواب طلب

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر صوبائی حکومت و فریقین سے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا۔۔۔

درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں بلدیاتی الیکشن کرانے جا رہی ہے ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2017 میں ترامیم کر دی گئی ہے ،الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے ،یہ الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں