گجرات ، سیکرٹری ہاؤسنگ کی سیوریج کا کام تیزکرنیکی کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)گجرات میں سیوریج و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نور الامین مینگل نے گجرات کا دورہ کیا۔
ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو منصوبوں کی رفتار، مانیٹرنگ اور فیلڈ میں جاری عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں ایم ڈی واسا نے بتایا کہ گجرات میں جاری سیوریج منصوبے نہ صرف شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہیں بلکہ مون سون کے دوران اربن فلڈنگ، سیوریج بیک فلو اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل کا مستقل حل فراہم کرتے ہیں۔کاشان حفیظ بٹ نے مزید بتایا کہ مون سون سے قبل ظہور الٰہی سٹیڈیم کے اطراف 100کیوسک سیوریج ڈسپوزل کا کام دن رات بلا تعطل جاری ہے تاکہ بارشوں کے موسم میں پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جا سکے اور شہری مشکلات سے محفوظ رہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیمیں کام کی رفتار مزید تیز کریں اور مقررہ ٹائم لائن پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔