پتنگ بازی، پولیس بلا امتیاز کارروائی کریگی :اسماعیل کھاڑک

پتنگ بازی، پولیس بلا امتیاز کارروائی کریگی :اسماعیل کھاڑک

شہریوں کے مسائل خوش اخلاقی سے سن کر میرٹ پر حل کیے جائیں:ڈی پی او

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی انوسٹی گیشن جان محمد، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، سکیورٹی اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی نہ صرف قانون شکنی بلکہ جان لیوا عمل ہے ، جس سے انسانی جانوں کا خطرہ بڑھتا ہے ۔ انہوں نے ہر تھانہ میں افسران کو ہدایت کی کہ وہ موثر گشت کریں، کالجز، سکولوں، مدرسوں اور مساجد میں آگاہی مہم چلائیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوراً پکار 15 پر پولیس کو دی جائے ۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس بلا امتیاز کارروائی کرے گی اور قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران کو ہدایت دی گئی کہ کرائم کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں، شہریوں کے مسائل خوش اخلاقی سے سن کر میرٹ پر حل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں