سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا جلالپور جٹاں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
جلالپور جٹاں،گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر ) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کے ہمراہ جلالپور جٹاں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے اسلام گڑھ روڈ جلالپور جٹاں اور دواڑہ کے قریب جاری ترقیاتی سائٹس کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر زرکون اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منصوبوں کی رفتار اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل ہو سکیں۔