انسداد پولیو مہم ، سو فیصد ہدف ہر صورت یقینی بنانے کا حکم

انسداد پولیو مہم ، سو فیصد ہدف ہر صورت یقینی بنانے کا حکم

پہلے روز 2لاکھ 12ہزار 669بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں :بریفنگ

وہاڑی (خبرنگار ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید نے پہلے روز کے اہداف کے حصول سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے سو فیصد ہدف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی کو پولیو فری برقرار رکھنا انتظامیہ کا پختہ عزم ہے اور پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ، انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیمیں جذبے اور لگن سے فرائض انجام دیں اور جھگیوں، بس اسٹینڈز، شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت گھروں میں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران 2 لاکھ 22 ہزار 48 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں