امدادی رقم میں خورد برد،سیلاب متاثرین سراپا احتجاج

امدادی رقم میں خورد برد،سیلاب متاثرین سراپا احتجاج

سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دوبارہ سروے ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

میاں چنوں ( تحصیل رپورٹر )امدادی رقم میں خورد برداور بوگس لسٹوں کے خلاف سیلاب متاثرین کا حلقہ پٹواریوں کے خلاف شدید احتجاج،متاثرین کا اعلی حکام سے ذمہ داران کے خلاف کاروائی اور دوبارہ سروے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اہلیان موضع بوپڑی آیا کھیڑا شیر عالم،محمد فراز،الطاف فرمان،محمد ظفر،نصرت علی،محمد اقرار،اللہ رکھا،شاہ نواز و دیگر نے سیلاب متاثرین کی بوگس لسٹوں کی تیاری اور امدادی رقم میںخورد بردکے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حلقہ پٹواری مسعود عالم اور راؤ عتیق احمد پٹواری نے سروے کے دوران سیلاب متاثرین کی بوگس لسٹیں تیار کیں اور اپنے جاننے والے ایسے لوگوں کے اندراج کئے جہاں سیلاب کا نام و نشان تک نہ تھا،جبکہ سیلاب سے متاثرہ جن لوگوں کے نام شامل کئے ان کی آنے والی رقم بھی فراڈ اور خرد برد کے ذریعے ہتھیائی گئی اور ان کے اے ٹی ایم کارڈ انھیں دینے کی بجائے پٹواریوں نے اپنے پاس رکھے ،احتجاجی سیلاب متاثرین نے ڈپٹی کمشنر خانیوال،کمشنر ملتان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دوبارہ سروے کروانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ، رابط کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ساجدہ رزاق کا کہنا تھا کہ معاملہ کی میرٹ کی بنیاد پر تحقیق جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں