پنجاب کالجز فار بوائز کی 27ویں سالانہ کھیلوں کا شاندار افتتاح
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پنجاب کالجز فار بوائز گوجرانوالہ کی 27ویں سالانہ کھیلوں کا افتتاح مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن (کالجز) گوجرانوالہ ڈویژن پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق، پرنسپلز محمد سلمان اور رئیس احمد چٹھہ ،اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔کھیلوں کے میدان کو خوبصورت جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ مارچ پاسٹ میں شریک طلبہ اور خوبصورت بینڈ نے مہمانِ خصوصی کو سلامی دی۔ اس موقع پر گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا اور فضا میں غبارے چھوڑے گئے ۔ طلبہ نے مختلف گیمز میں بھرپور شرکت کی۔مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ راٹھور نے پنجاب کالجز میں صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا۔ بعدازاں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ اور سووینئر پیش کیا۔کھیلوں کے مقابلوں میں مجموعی طور پر جوہر ہاؤس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔