جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں پی پی نے دیں، گورنر پنجاب
پنجاب بھر میں پارٹی بھرپور انداز میں دوبارہ فعال ہو چکی ،مقبولیت بڑھ رہی ،خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی کی قیادت اور اس کے کارکنوں نے دی ہیں۔ پی ایس ایف عملی سیاست کی ایک بہترین تربیت گاہ ہے جہاں سے نکل کر نوجوان ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر انیکسی راولپنڈی میں پی ایس ایف راولپنڈی ڈویژن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں دوبارہ فعال ہو چکی ہے اور عوامی سطح پر پارٹی کی مقبولیت میں واضح اضافہ ہو رہا ہے ۔ گورنر ہاؤس کے دروازے تمام سیاسی کارکنوں اور عوام کے لیے کھلے ہیں اور نوجوانوں کو قومی ترقی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔