گجرات:ڈی سی اور ہیلتھ سی ای او کا پولیو ویکسینیشن کا جائزہ

 گجرات:ڈی سی اور ہیلتھ سی ای او کا پولیو ویکسینیشن کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاء المُنعم کے ہمراہ یونین کونسل چکوڑی شیر غازی (ریلوے پھاٹک چکوری کے قریب) اور یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان (گاؤں پسوال) کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا، بچوں کی فنگر مارکنگ، آر ٹی سی (ریکارڈ ٹلّی شیٹ) اور گھر گھر ویکسینیشن کے ریکارڈ کی جانچ کی۔ اس موقع پر خانہ بدوش بچوں کی ویکسینیشن کی صورتحال بھی چیک کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں