ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی‘ شہری مسائل کی فوری سماعت

 ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی‘ شہری مسائل کی فوری سماعت

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کی سماعت کی۔

تمام سرکاری دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کے مقررہ اوقات، صبح 10بجے سے ساڑھے 12بجے تک پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری داد رسی کے احکامات دیے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور صوبائی محکموں کے سربراہوں کو سختی سے ہدایت کی کہ سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں اور قانون کے مطابق فوری نوعیت کے مسائل حل کرتے ہوئے شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا،ایمرجنسی، او پی ڈی اور وارڈز سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ مریض بچوں کے علاج معالجے کے انتظامات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، اسٹاف کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کارکردگی کا بھی جائزہ لیااور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں