آر پی او کی زیر صدارت ریٹائر افسروں کے اعزاز میں تقریب

 آر پی او کی زیر صدارت ریٹائر افسروں کے اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ کی زیرِ صدارت ریٹائر ہونے والے افسروں کے اعزاز میں آر پی او آفس گوجرانوالہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب انسپکٹر طاہر محمود اور سب انسپکٹر محمد اشرف کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔تقریب میں ایس ایس پی رینج کرائم محمد شہباز سمیت سینئر پولیس افسران اور مختلف برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی او نے ریٹائر ہونیوالے افسروں کی طویل، مثالی اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اوراپنے خطاب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ عملی زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور معاشرے کی بہتری کے لیے کسی نہ کسی مثبت شعبے سے وابستہ رہنا چاہیے ۔تقریب کے دوران شرکاء نے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کی دیانتداری، فرض شناسی اور محکمہ پولیس کیلئے گرانقدر خدمات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعدازاں انسپکٹر طاہر محمود اور سب انسپکٹر محمد اشرف نے اپنی سروس کے دوران پیش آنے والے تجربات اور یادوں سے افسروں کو آگاہ کیا۔آخر میں آر پی او نے ریٹائر ہونیوالے افسروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں