اندرون لاہور دہلی دروازے پرمختلف محکموں کے کیمپ قائم

اندرون لاہور دہلی دروازے پرمختلف محکموں کے کیمپ قائم

کمشنرلاہور کا فوری طبی امداد کیلئے صحت کاؤنٹر پر ادویات و طبی عملے کا جائزہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور مریم خان نے ڈی سی لاہور علی اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد کے ہمراہ دہلی دروازے اندرون لاہور اور شاہدرہ کا دورہ کیا،اندرون لاہور دہلی دروازے پر محکمہ صحت، ریسیکیو، ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر محکموں کی جانب سے کیمپس و کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ دہلی گیٹ پر ریسکیو 1122 کی جانب سے بسنت کے دنوں میں ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسکیو (ماک ایکسرسائز) کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمشنرلاہور نے فوری طبی امداد کیلئے صحت کاؤنٹر پر ادویات و طبی عملے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دہلی گیٹ ایریا میں صفائی و واسا آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مریم خان نے کہا کہ اندرون لاہور سمیت پورے شہر میں بسنت قوانین آگاہی و سیفٹی مہم گہماگہمی عروج پر ہے ، اندرون لاہور و سرکلر روڈ پورے ایریا میں جامع صفائی پرگرام جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ یکم فروری تا 8فروری بسنت خریدوفروخت کی اجازت ہے ، ہر سیل پوائنٹ کی سخت چیکنگ جاری ہے ، چرخی، دھاتی و نائیلون ڈور پر پابندی ہے ،خلافورزی پر انتہائی سخت کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں