ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، جاری سکیموں کا جائزہ

 ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا  اجلاس ، جاری سکیموں کا جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید افتخار اولکھ نے شہری و دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام، مثالی گاؤں، سہولت بازار اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی سکیموں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے ، حفاظتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فیلڈ میں رہ کر کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں