ڈپٹی کمشنر کی ریونیو کچہری،ترقیاتی سکیموں کامعائنہ

 ڈپٹی کمشنر کی ریونیو کچہری،ترقیاتی سکیموں کامعائنہ

مسائل حل کے احکامات ، منصوبے مقررہ ٹائم میں مکمل کرنے کی ہدایت

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز اپنے دفتر کے احاطے میں شہریوں کے مسائل سنے اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ بعض درخواستوں پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہر ماہ کے آغاز میں شہریوں کی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ جھنگ سمیت تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر میں جاری ترقیاتی سکیموں کابھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں پر موقع پر موجود متعلقہ افسروں سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیساتھ ساتھ معیار اور حفاظتی انتظامات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں