پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب

پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب

111مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں، ہر جوڑے کو2 لاکھ روپے سلامی پیش15 فروری تک 5ہزار بچیوں کی شادی کا ٹارگٹ مکمل، صوبائی وزیر سہیل شوکت

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )وزیر اعلی ٰ مریم نوازکی ہدایت پرپنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب شیخوپورہ روڈپرمارکی میں ہوئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ مہمان خصوصی تھے ۔کمشنر راجہ جہانگیر انور، سیکرٹری سوشل ویلفیئر طارق قریشی،اراکین اسمبلی آزاد علی تبسم،جعفر ہوچہ،فقیر حسین ڈوگر سمیت دیگرلیگی رہنما ڈاکٹر نجمہ افضل،خواجہ اسلام،رانا وارث ،مسیحی رہنما پادری ایمرک جوزف ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق اور دیگر افسر شریک تھے ۔ تقریب میں پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت111مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی گئیں۔8 مسیحی برادری اورجیل میں قید قیدیوں کی بیٹیوں کو بھی دھی رانی پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے ہر شادی شدہ جوڑے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا 15 فروری تک 5ہزار بچیوں کی شادی کا ٹارگٹ مکمل کرلیا جائے گا۔حکومت کا پنجاب دھی رانی پروگرام مستحق بچیوں کی باعزت رخصتی اور سماجی تحفظ کی عملی مثال ہے ۔بیٹیوں کی خود مختاری اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے اورپروگرام کا مقصد وسائل کی کمی کے شکار والدین کا بوجھ بانٹنا ہے ۔ حکومت تمام اضلاع میں بیٹیوں کے سماجی تحفظ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ،سابقہ حکومتوں نے صرف دعوے کئے ، مریم نواز نے عملی خدمت کی مثال قائم کی۔اجتماعی شادیوں کے تمام اخراجات پنجاب حکومت خود برداشت کر رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے بیٹیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا ہے ۔ حکومت تمام اضلاع میں مستحق خاندانوں کی کفالت جاری رکھے گی۔تقریب میں امن کمیٹی کے رکن علامہ ریاض کھرل نے دعا کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں