واسا کو ترقیاتی کام بسنت کے دوران روکنے کی ہدایت
لاہور میں 110 اوپن ڈرینز ، پنجاب بھر میں 1100 سے زائد :ایم ڈی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔صوبائی وزیر نے تمام پراجیکٹس سائٹس کو نوگو ایریا قرار دینے کی ہدایت کردی، صرف متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت دی جائے ۔ صوبائی وزیر نے تمام پراجیکٹس سائٹس مکمل کور کرنے اور لائٹس کی فوری تنصیب کی بھی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ کو پنجاب بھر کے مین ہولز ایس او پیز بارے قانون سازی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کو کوئی ازالہ نہیں، ہائی رسک علاقوں میں سیفٹی بورڈز بھی نصب ہوں گے ۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ میں بتایا کہ بھاٹی چوک سے موہنی روڈ تک توڑ پھوڑ کے کام 2 روز میں مکمل کر کے راستے کلیئر کردیے جائیں گے ، ایم ڈی واسا لاہور کا بتانا تھا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ہونیوالے واسا کے ترقیاتی کام بسنت کے دوران روک دیے جائیں گے ۔صوبائی دارالحکومت میں 3 لاکھ 37 ہزار واسا میں ہولز جبکہ صوبہ بھر میں 12 لاکھ سے زائد ہیں۔ لاہور میں 110 اوپن ڈرینز جبکہ پنجاب بھر میں 1100 سے زائد ہیں۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے چیف انجینئر ٹیپا کو داتا دربار اور بھاٹی چوک سائٹس کے کاموں کی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔