ضلع ننکانہ سے 7 ڈکیت گینگز گرفتار

 ضلع ننکانہ سے 7 ڈکیت گینگز گرفتار

ننکانہ صاحب(خبرنگار)ضلعی پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری،پولیس نے گذشتہ ماہ میں 7 ڈکیت گینگز کے 29 ملزم گرفتار کرکے 1 کروڑ روپے سے زائد نقدی و مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

کارروائیوں میں 152 اشتہاری، 66 عدالتی مفرور اور 38 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزموں کو بھی گرفتار کیاگیا۔ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 1281 لیٹر شراب اور 3800 گرام منشیات برآمد کی گئی۔ کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 8، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 13 جبکہ قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں