4افراد گرفتار، آتش بازی ، اسلحہ برآمد
ننکانہ صاحب(خبر نگار)ڈی پی او ننکانہ فراز احمد کی ہدایت پر پولیس نے مختلف کارروائیوں 4 ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں آتش بازی کا سامان اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس تھانہ صدر سانگلہ ہل نے ناجائز اسلحہ کے دو ملزموں اویس اور اکرم جبکہ تھانہ سٹی سانگلہ ہل پولیس نے آتش بازی کا غیرقانونی کاروبار کرنے پرملزم بابر بلال اور ذیشان کو گرفتارکرکے آتش بازی کا سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔