حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق

حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثہ سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔

داتا دربار شیخ ہندی سٹریٹ 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ،تیسرے واقعہ میں ٹبی سٹی کے علاقے ترنم چوک کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا،جبکہ شمالی چھاؤنی کے علاقے صدر گول چکر کے قریب 40 سالہ شخص مرد حالت میں ملا،جا ں بحق تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں