بسنت پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے انتظامات مکمل
سی ای او لیسکو کے لبرٹی، اچھرہ اور فیروزپور روڈ سے ملحقہ علاقوں کے دورے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو نے بسنت پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے انتظامات مکمل کرلیے ، سپیشل ٹیمیں تشکیل، ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ ،بسنت کے لیے لیسکو کہ تمام انتظامات مکمل، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے موچی گیٹ، لبرٹی، اچھرہ اور فیروزپور روڈ سے ملحقہ علاقوں کے دورے ۔ حساس علاقوں میں قائم گرڈ سٹیشنز پر حفاظتی جال کی تنصیب کا کام مکمل کر دیا گیا ہے۔
لیسکو پی ڈی سی اور لیسکو داتا دربار ڈویژن میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئررمضان بٹ کہتے ہیں کہ بسنت کے دنوں میں صارفین کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ بسنت سے قبل لٹکتی تاریں، ٹیڑھے کھمبے اور کمزور برقی تنصیبات کی درستگی پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ تمام علاقوں کو فالٹ فری اور محفوظ بنانا اور حادثات سے بچاؤ اولین ترجیح ہے ۔ سی ای او لیسکو کا کہنا تھا کہ دھاتی ڈور انسانی جان اور بجلی کے نظام دونوں کے لیے خطرہ ہے ۔ صارفین سے اپیل ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے بسنت احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں۔