مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا : ڈاکٹر محمد علی
لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم کرنا ہوگا،جو علم کے بغیر ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے زیر اہتمام ‘معرکہ حق کی بازگشت، آج کی عالمی دنیا اور مسئلہ کشمیر’ پرمنعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، سینئرصحافی سلمان غنی،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، چیئرمین شعبہ کشمیریات ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز، فیکلٹی ممبران اور طلباوطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔