قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے : شافع حسین
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے یومِ یک جہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 5 فروری اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیری دہائیوں سے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے اس جائز حق کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔ کشمیری عوام جرأت، حوصلے اور بہادری کے ساتھ قابض بھارتی افواج کے مظالم سہ رہے ہیں اور کشمیری اپنے خون سے بہادری کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔